Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، شیریں مزاری

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے گئے جج کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

راولپنڈی عدالت کے باہر پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے  کہا حکومت پنجاب نے جس جج کو تعینات کیا تھا اسی پر اعتماد نہیں رہا،قانون کا تماشہ بنایا جارہا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ  وہ فارم 45 والے ہیں اور نہ 47 والے ہیں، ہم دور ہیں فاصلے پر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جج صاحب نے کہا ہے کہ ریفرنس آگیا ہے اس لیے سماعت نہیں کی، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سیٹگ جج کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، اس جج کے کردار پر قوم کو فخر ہے، تیس تک سماعت ملتوی ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version