Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خودکشی کی کوشش، اسمبلی ملازم نے پنجاب اسمبلی کی چھت سے چھلانگ لگا دی

 اسمبلی کے ملازم اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے، پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود کر چھلانگ لگا دی۔

حاجی محمد یوسف سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، ملازمین نے فوری طور ریسکیو والوں کو اطلاع دی، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قریبی ملازمین نے بتایاکہ حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے، ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد انہوں  نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔

حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version