وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے محمد نوازشریف کی قیادت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، باشعور عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھر پور شعور رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے محمد نوازشریف کی قیادت ضروری ہے، قوم کی ترقی اورعوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعارہے، پنجاب کو آگے لیکر جائیں گے، ترقی کا سفر ہر روز تیز تر ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا، ہم کام کریں گے اور کرتے رہیں گے، ہمارا کام بولے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
