Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مارلیا، 21 نشستوں پر کامیاب

ضمنی انتخابات میں شیر کی دھاڑ نے سب کو خاموش کردیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کی اکیس نشستوں پر ضمنی الیکشن کا میدان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیرحتمی نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی دو سیٹوں پر لیگی امیدواروں نے فتح سمیٹی ہے، این اے 119 لاہور سے علی پرویز ملک اور این اے 132 قصور سے رشید احمد خان جیت گئے جبکہ علی پرویز ملک 61 ہزار 86 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے۔

اس کے علاوہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پی پی کے خورشید احمد جونیجو چھپن ہزار 790 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نتائج کے مطابق این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔

لسبیلہ میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی بائیس بھی ن لیگ کی جھولی میں آگری، زرین مگسی نے انچاس ہزار سات سو ستتر ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پی پی کے خورشید احمد جونیجو کامیاب ہوئے جبکہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد امیدوار فیصل امین گنڈا پور جیت گئے۔

متعلقہ خبریں