Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ

گزشتہ روز سی ویو دو دریا میں نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

شاہ فیصل کے رہائشی 27 سالہ طاہر محمود کے سمندر میں ڈوبنے کی بات ڈرامہ نکلی، نوجوان علاقے کے نجی اسپتال سے مل گیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر کو اس کی دوسری بیوی اورسالا اسپتال لائے تھے، والد اور کزن کے پہنچنے پردونوں اسپتال سے بھاگ نکلے۔

شاہ فیصل پولیس نے طاہر محمود کو حراست میں لے لیا اور تحقیقات  شروع کردی ہیں۔

اس حوالے سے نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، جس  نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے، ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا۔

والد کے مطابق طاہر کے سی ویو جانے کی اطلاع بہو نے بذریعہ فون دی تھی اور ٹیکسی بھی ساحل سے ہی ملی۔

والد کا کہنا تھا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا تھا کہ خودکشی کر رہا ہوں، تم سب خوش رہو ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version