Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحابی رسول ﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور جنید صفدر نے اپنے چین کے 5 روزہ دورے کے موقع پر صحابی رسول ﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں، دورے کے دوران نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version