وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، اس کے علاوہ مینار پاکستان فلائی اوور کے سامنے تین کنال کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔
داتا گنج بخش زون کے افسران نے صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق مینار پاکستان سے ملحقہ کسی عمارت کی تعمیر نہیں ہو سکتی، اسی طرح واہگہ زون میں بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہے۔
مختلف زون کے بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے افسران کی آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے ۔
ایم او پی محمد سلیم کے مطابق مینار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
