Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے۔

 پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بیٹ رپورٹرز کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں، کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے، تبھی مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اسٹیک ہولڈرز ہیں ان سے مذاکرات ہونے چاہیے، تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے، یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی خان صاحب کے پیغام غلط انداز میں پہنچائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شکایات ملنے پر ہم نے کچھ فیصلے تبدیل کیے، لیڈر آف اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی پیغام رسانی میں مسائل رہے، ہم نے ویریفائی کرنے کے بعد ہی اس معاملے کو سلجھایا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کبھی نہیں کہا کہ چیف جسٹس استعفی دیں، کچھ لوگ ہیں جو معاملات کو خراب کر رہے ہیں، الیکشن میں فارم 45/47 کا جو مسئلہ ہوا اس کو فوری حل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے ہمیں 3 کروڑ ووٹ دیے، مینڈیٹ کے تراش خراش کرکے جو حکومت آئی اس کا کوئی اخلاقی وجود نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version