کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نیوچالی میں واقع جنریٹر مارکیٹ کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے دکان میں موجود سامان سڑک پر پھیل گیا۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو دکان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک دکان کی چھت گری اور دیواریں متاثر ہوئیں، متاثرہ دکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
