سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، انشاء اللہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر ہے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ماہ رمضان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ عید کے بعد نئے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا آغاز کرے گا، جس میں کراچی اور میرپور خاص میں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

















