معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں 30 سے زائد سی ای اوز کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
معروف بزنس مین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں ، ماہر معاشیات شمعون طارق نے امید ظاہر کی کہ سعودی سرمایہ کاری کا حجم 15 سے 25 ارب ڈالر ہوسکتاہے، چیئرمین ٹریڈ علی فریدخواجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان میں توانائی ، ریفائنری اور مائننگ سمیت دیگر صنعتیں پروان چڑھیں گی۔
معاشی ماہرین نےامید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔
واضح رہےکہ پاکستان میں مختلف سعودی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
سعودی کمپنیاں پاک سعودی سرمایہ کاری مواقع کے عنوان سے کانفرنس میں شرکت کریں گی، سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان سے کانفرنس 6 مئی کو ہوگی۔
کانفرنس میں شرکت کیلئے 21 سعودی کمپنیاں کل شام پاکستان پہنچیں گی، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت توانائی و متبادل توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پھل و سبزیاں، پٹروکیمیکلز، ایوی ایشن کے شعبے کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
صنعتی تعاون، تجارتی خدمات سمیت تعمیرات کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں وفد کا حصہ
وفد میں ٹرمینل آپریٹر، گولڈ اور تانبے کی دریافت کیلئے کام کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
