Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں کم ازکم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدام کیا ہے، اس اقدام سے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version