اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ملک سے چینی کی برآمد سے متعلق دوبارہ جائزہ آئندہ ہفتے لے گی، شوگر ملز ایسوسی کی جانب سے چینی کی سفارش سے متعلق غور ہوگا، ایسوسی ایشن نے تاحال قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دھانی نہیں کروائی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کے آخری اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے دو اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شوگر ملزمالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملزمالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کے زخائر سرپلس ہیں، چینی زخائر سرپلس ہیں تو برآمد کی اجازت پر غور ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ برآمد سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا استحکام رہا تو اجازت دی جا سکتی ہے۔
