Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، جہاں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے تھے۔

محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version