Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے گندم امپورٹ کرنے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

گندم امپورٹ اسکینڈل سے متعلق خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اتنے بڑے فیصلے کر سکے، اگر نگران حکومت کو صوبوں نے گندم کے لیے لکھا بھی تھا تو پہلے اس کی انکوائری کرانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں گندم موجود تھی تو کیوں منگوائی یہ ہی تو انکوائری ہونی چاہیے، نگران حکومت کا کام فائلیں دیکھنا اور الیکشن کراکر گھر چلے جانا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نگران حکومت نے بلاجواز گندم امپورٹ کرکے ملک کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کرایا ہے، ان کے اس عمل سے ملک کے کسانوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس کی انکوائری کرائیں اور سخت ایکشن لیں، غلط کام کرنے والوں کو پتہ لگنا چاہیے کہ اُنہوں کیا غلط کیا ہے، پتہ لگنا چاہیے کہ ملک سے غداری کیسے ہوتی ظلم کیسے ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کو کسانوں کے لیے کچھ کرنا چاہیے، کسان متاثر ہوگا تو ملک کی معیشت متاثر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version