Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی ملتان گئے جہاں انہوں نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران شہریوں نے شکایت کی کہ نادرا سینٹرمیں قطاریں، اے سی کی بندش، انتظار اور تاخیر معمول ہے، صرف ٹوکن کے حصول کیلئے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کچہری چوک نادرا سینٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا، شہری نے گفتگو میں کہا کہ ب فارم بنانے آیا ہوں، 4  گھنٹے ہوگئے، آپ سےبہت امیدیں وابستہ ہیں۔

شہری کی گفتگو کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کیلئے نادرا سینٹرز کے دورے کررہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version