Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23ارب ڈالر رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر قرض مؤخر کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا جبکہ چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام معاہدہ سے آئندہ مالی سال 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینہ میں شامل ہے، مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام سائن کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version