وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ 9 مئی واقعات قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ لیڈران قوم کو اکٹھا ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن ایک شخص کی نفرت انگیز تقاریر سب کو یاد ہونگی، نوجوانوں کےذہن زہر سے بھر دیےگئے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب تک ہم زندہ ہیں ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچےگا، 9 مئی نفرتوں اور تقسیم کی کہانی ہے، آج 9 مئی کو ایک سال گزرگیا، 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب پی پی کی حکومت آئی توبینظیر بھٹو وزیراعظم بنیں، لوگوں نے سمجھا اب یہ انتقامی کارروائیاں کریں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کیا۔
