Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طورقبول نہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دے کر ہمیں خاموش کرایا نہیں جاسکتا، اب فیصلے میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلیاں جعلی اور غیر نمائندہ ہیں ، ہمیں تحریک روکنے کیلئے پیشکشیں شروع ہوچکی ہیں لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ تحریک اب آگے بڑھے گی۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ہماری تحریک کا قافلہ آگے بڑھے گا، معاملہ جیلوں تک گیا تو جیل بھریں گے لیکن غلام بن کر زندہ رہنے کیلئے تیار نہیں۔

مولانا فضل ارحمان نے یکم جون کو مظفر گڑھ میں عوامی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version