عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ مریم نواز کے آنے سے پنجاب میں مہنگائی میں کمی شروع ہو گئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب میں مرغی کا گوشت 230 روپے سستاہوا، مریم نواز نے آتے ہی رمضان پیکیج کا اعلان کیا، 64 لاکھ گھرانوں کورمضان ریلیف پیکیج دیاگیا،وزیراعلیٰ نےروٹی سستی کےوعدےپر عمل درآمد کرایا،جو لوگ مقابلہ نہیں کرسکتے وہ ان کی کردار کشی اور بدتمیزی کرتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، انہوں نے نےحلف اٹھانے کے بعد پہلی میٹنگ قیمتیں کنٹرول کرنے پر کی۔
