وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ پاکستان جاپان کے خلاف فائنل جیتے گا، قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کے فائنل میچ میں جاپان کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ملائیشیا میں موجود ہے جہاں پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔
پاکستان 2011 کے بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، قومی ہاکی ٹیم نےگزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کرکانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
