بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ 12 مئی جیسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی کی برسی پر اپنے پیغام میں کہاکہ 12 مئی المناک دن ہے، جانیں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 12 مئی تشدد کی سیاست کے برے نتائج پر توجہ مبذول کراتا ہے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے شہدا کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، 12 مئی جیسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، تاریخ ایسے کاموں میں ملوث کرداروں کا باقاعدہ محاسبہ کرتی ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز مفاہمت کے جذبےکو بروئےکار لاکر متحد ہوں، نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست دفن کرنے کی ضرورت ہے، روشن پاکستان کی طرف جانے والے راستے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
