Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثناء اللہ

 رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے بانی پی ٹی آئی  کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے اور نواز شریف اس بات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی پر اتفاق ہو تو میں نہیں سمجھتا اس کیلئے کوئی مشکل ہوسکتی ہے، گرینڈ ڈائیلاگ جب بھی ہوگا غیرمشروط ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی حقیقت ہیں ، بانی پی ٹی آئی حقیقت ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری بھی حقیقت ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ کا مرکزی ایجنڈا الیکشن کا شفاف انعقاد ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version