Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی میں موجود  وہپس صاحبان کا اجلاس 13 مئی 2024 بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کیلئے دنوں کا تعین اور آئندہ آنے والے بجٹ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے کلینڈر کو طے کرنے سے متعلق امور کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے چیف وہپس صاحبان کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، ملک عامر ڈوگر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، نور عالم خان، گل اصغر خان اور خالد حسین مگسی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version