وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجاب میں عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کے ساتھ میو اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔
مریم نواز اور نواز شریف نے چائلڈ ایمرجنسی کے مختلف شعبوں ،اسٹیپ ڈاؤن ایریا، نرسنگ روم، نیو نیٹل بلاک فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں غیر فعال اور خراب فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب بھر میں 5 ہزار 27 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز نے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے صوبہ بھر میں غیر فعال اور خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں تمام فلٹریشن پلانٹس کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
