Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام کرتے  ہوئے  ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد شدہ اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہاکہ کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version