ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
شہر قائد میں سورج آنکھیں دکھانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی
اندرون سندھ میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئئ امکان نہیں ہے۔
