Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمت کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 23 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور خالی آسامیوں پر بھرتی پر پابندی اٹھانے اور حکومت پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی برائے سال 2024 کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں راک سالٹ 2023 اور ترمیم شدہ پالیسی کی توثیق کی گئی جبکہ راک سالٹ لیزز سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے اہم تعیناتیوں کیلئے وزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنے اختیارات کو آئینی حدود میں رہ کر استعمال کر رہے ہیں لیکن اصولی بات کرنے میں کوئی خوف نہیں۔

مریم نواز نے کہا قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے، فوری طور پر راک سالٹ کی غیرقانونی لیز معطل کی جائے، نمک کا ایک ذرہ بھی ضائع نہ ہو، 13 ارب ڈالر نمک کے معدنی اثاثے عوام کی امانت ہیں۔

دوران اجلاس وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اہم تعیناتیوں کے لیے باہمی مشاورت ناگزیر ہے، مخاصمت نہیں لیکن ہر معاملے میں مداخلت قابل قبول نہیں۔

اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عام آدمی کی ہتک عزت کے تدارک کیلئے قانون بنا رہے ہیں، ہتک عزت کے مسئلے پر اس سے زیادہ شفاف قانون کوئی نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version