شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ڈی جی نادرا کراچی احتشام شاہد کے مطابق صفورا پر قائم نئے سینٹر کا افتتاح 15 مئی کو ہو گا جس سے گلشن، صفورا، گڈاپ اور ملحقہ علاقوں کے شہری استفادہ کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر دو شفٹوں میں 700 شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گا اور سال کے آخر تک تعداد 700 سے بڑھ کر1500 ہو جائے گی۔
سینٹر میں ائرکنڈیشن ہال اور پہلی منزل پر بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ رجسٹریشن سینٹر آنے والوں کیلئے پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نادرا سینٹر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک سروسز فراہم کرے گا۔ مختلف علاقوں میں مزید دو شفٹوں پر مشتمل بڑے رجسٹریشن سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
