سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے سرکاری گھروں کے سروے کے لیے انٹیلی جنس بیورو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی بی نے مراسلہ وزارت ہاؤسنگ کو ارسال کردیا، جس کے مطابق سرکاری گھروں میں سروے میں اسٹیٹ آفس انٹیلی جنس بیورو کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر مطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔
انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی، انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے، غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو بھی چیک کرے گی۔
اس کے علاوہ سروے میں موقع پر سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
