پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ان مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر حتمی بات چیت ہو گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف کا تعین کیا جائے گا، ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کئے جائیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدہ ہونے کا بھی امکان ہے۔
