اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجکستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین کی ملاقات آستانہ میں ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ شنگائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ میں موجود ہیں۔
ملاقات میں پاک تاجک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح پر ڈائیلاگ کے عمل کو تقویت دینے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک تاجک وزرائے خارجہ نے کاسا ون تھائوزنڈ منصوبے پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
