لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس می فیصل آباد اور راولپنڈی میں وویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کا حکم دے دیا۔
دوران اجلاس مریم نواز نے پنجاب بھر کے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کی پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور جیلوں کی سائبر سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکریٹری نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
