Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رہائی کے بعد پرویز الٰہی کا بڑا بیان سامنے آگیا

رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا، اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں، ان ججز کا شکریہ جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا، شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا، میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منظور وڑائچ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے چوہدری پرویز الٰہی کو رہائی ملی۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منظور وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی پنجاب کے لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، چوہدری ہرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے صبح انکے ٹیسٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version