Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی، شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو  800 ارب روپے میں سے  760 ارب روپے ادا کیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی، ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے سے 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی، کمیٹی چینی کے اسٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگرملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version