Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوامی فلاح وبہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرا منصب اور سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی ملاقات ہوئی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  ملاقات میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اس دوران مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لینڈ فل سائٹس قائم کی جائیں گی، مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں 2500بنیادی مراکز صحت اور 300دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، اضلاع کے اسپتالوں میں کارڈیالوجی اور پیڈز کے جدید ترین یونٹ قائم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے شہرمیں نہ جانے پڑے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version