Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر گرمی کی شدت برقرار، بارش بھی گرمی کا زور نہ توڑ سکی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ گزشتہ روز مختلف شہروں میں ہونے والی بارش بھی گرمی کا زور کم نہ کرسکی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں گرمی کی شدت برقراررہے گی آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 30  ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاری ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا ہے، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی یہ لہر 27 مئی تک جاری رہے گی۔

 دوسری جانب لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے، اور گزشتہ روز تیز اندھی کے ساتھ ہونے والی ہلکی بوندا باندی بھی گرمی کا زور نہ توڑ سکی اورصبح سویرے سورج اسی طرح اپنی پوری اب و تاب کے ساتھ چمک رہاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا۔

شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوائیں چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اسی طرح محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

کوہاٹ، چارسدہ، پشاور، خیبر،لکی مروت، کرک، ہنگو، نوشہرہ،ڈی آئی خان اور ٹانک میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے جبکہ بالائی دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ میں 4، دیر میں 3 اور مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 سینٹی گریڈ اس کے علاوہ بنوں میں 43، تحت بھائی میں 39، تیمرگرہ میں 38، دیر میں 34 اور چراٹ میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں کم سے کم 23 اور زیادہ سے زیادہ 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version