Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ بجٹ میں ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز زیر غور

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹائلرز کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی تجویززیر غور ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسز کو مزید اختیارات دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں اہم کاروباری سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا۔

بجٹ میں پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھانے اور پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی  آڈٹ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کاروبار کیلئے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی سپلائر کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version