پاکستان میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔
مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عید الاضحٰی 16 جون ہونے کے قوی امکان ہیں۔
وزارت تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ادارے فلکیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ جمعے کے روز ہوگی۔
ذی الحجہ 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد مکہ شہر کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک دکھائی دے گا۔
مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جبکہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔
پاکستان میں عید الاضحی 17 یا 18 جون کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جا سکتی ہے۔
