محکمہ موسمیات نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
تاہم پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی فلکیات مرکز کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔
چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی۔ یعنی 10 ذوالحج عید الاضحی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18جون کو ہوگا۔
