الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں ساتویں مردم شماری رپورٹ کے مطابق ہوں گی، جس کے تحت 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ہے، تاہم یہ بلدیاتی حلقہ بندیاں 23 جولائی کو فائنل ہوں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کئی سال سے زیر التوا ہیں۔
