Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے، طیارے میں اچانک اڑان بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری کراچی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز نمبر670  میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو تکنیکی خرابی ہوئی، کپتان طیارے کو نوابشاہ سے واپس کراچی ایئرپورٹ لے آیا، ایئر ٹریفک کنٹرول نے رن وے کو لینڈنگ سے قبل کلیئر کرایا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version