Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاشتکاروں کیلئے خوش خبری؛ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ الحمداللہ کاشتکار بھائیوں کے لئے کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے، کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے، ہر کسان کو ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے اور ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کے شناختی کارڈ نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائے گی، کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو، کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرےگا اور قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC  (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھجیں سکتے ہیں، کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اصافہ ہمارا عزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version