Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں کہیں بارش، تو کہیں گرمی کاراج

ملک کے مختلف مقامات میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت  برقرارہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم شام یا رات میں بالائی اور وسطی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے  شمالی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شام یا رات میں بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، آواران اور گردو نواح میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہِ 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہِ حرارت 37، قلات میں 34، نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم  شدید گرم رہنے کی  توقع ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،  اور میانوالی میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  آندھی اورجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version