Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام ماحولیات کے تحفظ کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ماحولیات کے تحفظ کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی یوم ماحولیات پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے چیلنج ہے، اقوام عالم کو ملکر قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کرہ ارض کی حفاظت کےمشن میں ہمارا ساتھ دیں، پلاسٹک کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر آج سے پابندی ہوگی، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول، صحت پر مضرصحت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے، پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سےنافذ کیا جائے گا، پلاسٹک بیگ کی جگہ کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version