پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کےشہر شینزن میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معدنیات، اوردیگرشعبوں میں بے پناہ وسائل ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل میں بے پناہ مواقع ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک چین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جبکہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی کرنسی مستحکم ہوئی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کاپاکستان پر اعتماد ہے جبکہ شرح سود کے معاملے پر ہمیں دیکھنا ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ معاشی ترقی میں اقتصادی زونز کا بڑا کردار ہوتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک ہوگئی ہے۔
