Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ بلوم برگ، ورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کی حالیہ رپورٹس مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جبکہ بلوم برگ نے کہا حیران کن طور پر پورے ایشیاء میں پاکستان وہ واحد ملک جہاں 5 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے، جبکہ بلوم برگ کے مطابق 9 سال بعد پہلی بار آٹا،گھی،سبزیوں اور پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی، یہ سب اللہ تعالیٰ کی مدد اور میاں نوازشریف کی لیڈر شپ کوالٹی سے ممکن ہوا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف اور مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ہے جبکہ شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہماری لیڈرشپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، بیروزگاری اور مہنگائی خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہے۔جبکہ انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہا تھا کہ جس نے کسی کو این آر او نہیں دینا تھا وہ خود این آر او کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے، انتشاری ٹولے کے سرغنہ کا مشن خود کو اور اپنی بیوی کو جیل سے نکالنا ہے اور ان کی پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف “این آر او”ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version