عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عید کی تعطیلات کے ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں۔
زیادہ تر سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار چھٹی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو 15 جون سے چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اگر عید قرباں 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔
