میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ہم منافق ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی تبدیلی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایک دوسرے سے دوریوں کے قصوروار ہم خود ہیں، میں اتفاق کرتا ہوں کہ ہم منافق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ملک کو ٹھیک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انسٹاگرام کا شوق ہے فوٹو اپلوڈ کردیتے ہیں، ہم درخت لگاتے ہیں لیکن وہ بچتا نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں لگے پودوں کو لوگ نکال کر لے جاتے ہیں، صنعتیں میٹھا پانی استعمال کررہی ہیں۔
