Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات پونے تین بجے اظہر مشوانی کے گھر پر ریڈ کیا گیا، ان کے پروفیسر بھائی کو سی ٹی ڈی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی ہے، آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہماری سوشل میڈیا کی ٹیم کے لوگوں کو 2021 میں آئی ایس پی آر سے ایوارڈ ملے ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے قائد کے پیچھے کھڑے ہیں، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، اظہر مشوانی کے بھائی کو فوراً رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version